کراچی ترقی پر کوئی خطیر رقم خرچ نہیں کی گئی، ڈاکٹرفاروق ستار ایک سال سے حکومت ہے اس کی بھی کوئی کارکردگی نہیں، رہنما ایم کیوایم

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ ایک عرصے سے خلا موجود ہے کراچی ترقی پر کوئی خطیر رقم خرچ نہیں کی گئی، ایک سال سے حکومت ہے اس کی بھی کوئی کارکردگی کراچی میں نہیں ہے۔

ملکی سیاسی صورتحال پر میزبان شوکت پراچہ نے سوال پوچھا کہ پاکستان تحریک اںصاف کے رہنما اور کارکن پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں تواس پر آپ کی کیا رائے ہے، آپ کا ووٹر بھی آپ کے پاس آرہا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام میں ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ہمارا ووٹر بھی جان چکا ہے کہ متحدہ ہی ایک مُتحرک منظم ایم کیو ایم ہے، جس کے سارے بکھرے ہوئے حصے ایک جگہ موجود ہیں۔

انہوں نے سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایک عرصے سے خلا موجود ہے جب پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے اتحادی حکومت بنائی تھی، جب سے کراچی ترقی پر کوئی خطیر رقم خرچ نہیں کی گئی۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ گیارہ سو ارب کا بجٹ مختص کیا گیا تھا اس میں سے 30 ارب خرچ ہوئے اور تین نالے صاف ہوئے میرے خیال میں یہاں تو ویسے ہی خلا تھا یہاں پرکوئی پرفارمنس نہیں تھی اب جو ایک سال سے حکومت ہے اس کی بھی کوئی کارکردگی کراچی میں نہیں ہے۔

رہنما ایم کیوایم پاکستان نے کہا کہ صوبہ سندھ کے شہری علاقوں کی آبادی کو کم کرکے چھپا کر دیکھایا جاتا ہے، جو ناقابل فہم ہے پوری دُنیا کی آبادی کراچی میں ہر زبان بولنے والا پاکستانی کراچی میں موجود ہیں پھر بھی کراچی کی آبادی ایک کروڑ91 لاکھ ہے۔

مزید کہا کہ وہ تو50 لاکھ کے قریب بہتری اور دُرستگی ہوئی ہو تو جب ہم نے سات اپریل کو ایک کروڑ چالیس لاکھ کا جو گر آیا تھا وہ چیلنج کیا تھا اب اس میں 55 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے آج نیوز کے پروگرام روبرو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں میئرکا انتخاب 16 جون تک ہوجائے گا منتخب لوگوں میں سرفہرست نجمی عالم ہیں نئےقوانین کے تحت مرتضی وہاب کا بھی نام ہے۔

ملکی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کےچیئرمین نے لوگوں کے ذہنوں میں زہرگھولا ہے جناح ہاؤس پرحملہ، فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا، یاد گارشہدا کو نذر آتش کیا گیا، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کوسزا ملنی چاہئے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں