لیڈی کانسٹیبل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی آئی جی ساوتھ نے لیڈی کانسٹیبل کو معطل کر دیا۔
مائی کلاچی روڈ پر تعینات لیڈی کانسٹیبل ماریہ گل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا ڈی آئی جی ساتھ سید اسد رضا نے نوٹس لیتے ہوئے لیڈی کانسٹیبل کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
مذکورہ لیڈی کانسٹیبل ماریہ گزری تھانے میں تعینات ہے، ایس ایس پی ساتھ سے مذکورہ لیڈی کانسٹیبل کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ساوتھ کے مطابق پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے لہذا اس طرح کی غیرذمہ دارانہ فعل کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے آفس میمورنڈم بھی جاری کیا گیا ہے۔