کراچی میں بادل کب برسیں گے؟ تاریخ سامنے آگئی خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ سندھ پر اثرانداز ہو سکتا ہے

کراچی میں ایک بار پھر موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق 23 سے 24 جولائی کے دوران کراچی میں بادل ایک بار پھر جم کر برس سکتے ہیں ۔

جواد میمن کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ سندھ پر اثرانداز ہو سکتا ہے ، جس سے کراچی میں مزید بارش ہوسکتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ شہر قائد میں 23 سے 24 جولائی کے دوران بارش کا امکانات موجود ہیں جبکہ بارش کی شدت کا اندازہ آنے والے دنوں میں کیا جاسکے گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں