کراچی میں رواں سال کتنے بچے اغواء اور پراسرار لاپتہ ہوئے؟ بچوں کے اغواء اور پر اسرار لاپتہ ہونے کے واقعات ميں خطرناک اضافہ

کراچی میں بچوں کے اغواء اور پراسرار لاپتہ ہونے کے واقعات ميں خطرناک اضافہ ہوگیا، رواں سال اب تک 900 بچے لاپتہ ہوئے، اگست میں سب سے زیادہ 155 بچے اغواء یا لاپتہ ہوئے ہیں۔

کراچی میں رپورٹ کے مطابق رواں سال کے 9 ماہ کے دوران 900 سے زیادہ بچے لاپتہ ہوئے ہیں، جس میں 200 بچے اور 50 سے زائد بچیاں شامل ہیں، لاپتہ بچوں میں 640 سے زائد بچوں کو ریکور کیا گیا ہے جبکہ 250 سے زائد بچوں کے والدین اب بھی جگر گوشوں کو تلاش میں ہیں، اگست میں سب سے زیادہ 155 بچے اغواء اور لاپتہ ہوئے ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق ضلع ایسٹ سے سب سے زیادہ بچے لاپتہ رپورٹ ہوئے ہیں، جنوری ميں 98، فروری ميں 112، مارچ میں 85، اپریل میں 48، مئی میں 91، جون میں 132، جولائی میں 119، اگست میں 155 اور ستمبر میں 60 سے زائد بچے اغواء اور لاپتہ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لاپتہ ہونے کے واقعات گلشن اقبال، بلديہ ٹاون، اورنگی ٹاون، محمود آباد، نمائش، ماڑی پور، کورنگی اور گلستان جوہر کے علاقوں ميں رونما ہوئے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں