مہنگائی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبرآگئی، شہر قائد میں روٹی اب 2 روپے کی ملے گی ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب تندور کا افتتاح کردیا۔
کامران ٹیسوری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہر بھر میں مزید 48 ایسے سستے تندور کھولے جائینگے۔
یاد رہے کہ ملک بھر کے بیشتر شہروں میں اس وقت ایک روٹی 20 سے 25 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔