کراچی میں سپرہائی وے پر فائرنگ، تاجر رہنما زخمی فیصل حنیف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، صدر کاٹی فراز الرحمان

کراچی میں سپرہائی وے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تاجر رہنما فیصل حنیف زخمی ہوگئے۔

شہر قائد میں فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان بزنس گروپ کے مینجنگ کمیٹی رکن فیصل حنیف زخمی ہوگئے۔

فیصل حنیف اپنی فیملی کے ہمراہ جارہے تھے سپر ہائی وے پر گاڑی رکی تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، زخمی حالت میں انھیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) فراز الرحمان نے بتایا کہ فیصل حنیف کو 5 گولیاں لگیں ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

فراز الرحمان کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی فائرنگ کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے مجرموں کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔

تاجر رہنما فہیم نوری کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں تاجروں پر قاتلانہ حملے کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں