کراچی پورٹ : ٹرکوں پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گندم چوری کیےجانے کا انکشاف گندم سے بھرا ٹرک پورٹ سے باہر لے جایا گیا لیکن بلٹی نمبر اور وزن کی پرچی نہ ہونے پر پکڑا گیا

کراچی پورٹ پر امپورٹ کی گئی گندم چوری کرنے کی انوکھی واردات ہوئی، ٹرکوں پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گندم چوری کی گئی تاہم ٹرک کو پورٹ سے باہر نکلنے کے بعد پکڑ لیا گیا۔

کراچی پورٹ سے ٹرک کے آگے ایک نمبر اور پیچھے دوسرا نمبر لگا کر گندم چوری کی کوشش کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ چور گندم سے بھرا ٹرک پورٹ سے باہر لے آئے تاہم ڈرائیور کے پاس بلٹی نمبر اور وزن کی پرچی موجود نہیں تھی۔

اس حوالے سے حکام نے مزید بتایا کہ ٹرک کو پورٹ سے باہر نکلتے ہی شک کی بنیاد پر روکا گیا، امپورٹر نے گندم کا ٹرک پکڑ کر پورٹ حکام کے حوالےکردیا۔ واقعہ 21 اکتوبر کو پیش آیا تھا، واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں