’کمشنر کے تانے بانے پی ٹی آئی سے مل رہے ہیں‘ ‘کمشنر کے الزامات کے پیچھے جو ہاتھ ہے وہ بےنقاب ہونا ضروری ہے’

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خلاد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے، ہماری چوائسز ہی ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں گی۔

آخ نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں بھی کراچی سے ہرایا گیا تھا، کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ان کے پیچھے جو ہاتھ ہے وہ بےنقاب ہونا ضروری ہے، ہر شخص کو برابر کا محب وطن سمجھا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار بھی جیتے ہیں، حالیہ انتخابات 2018 کے مقابلے میں شفاف الیکشن تھے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر کہا کہ کیا 50 ہزار بوگس ڈالےجا سکتے ہیں؟

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تمام الزامات پر تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمشنر کے تانے بانے پی ٹی آئی سے مل رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کیا کوئی چیف جسٹس کمشنر کو فون کرے گا؟ 70 ہزار ووٹ والی بات سمجھ نہیں آرہی۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے اپوزیشن میں جانے کا مطلب تھا دوبارہ الیکشن، ن لیگ کے ساتھ 16 ماہ کا سفر اچھا نہیں رہا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں