کور کمانڈر ہاؤس حملے میں قائد اعظم کے پاسپورٹ سمیت نواردات کو بھی جلا کر خاکستر کر دیا گیا جناح ہاؤس میں قائداعظم محمد علی جناح کے استعمال کی نادر و نایاب اشیاء سنبھال کر رکھی گئی تھیں

 کور کمانڈر ہاؤس حملے میں قائد محمد علی جناح کی نواردات کو بھی جلا کر خاکستر کر دیا گیا۔جناح ہاؤس میں قائداعظم محمد علی جناح کے استعمال کی نادر و نایاب اشیاء سنبھال کر رکھی گئی تھیں۔ان نواردات میں بابائے قوم کی کثیر تاریخی تصاویر، زیر استعمال صوفہ سیٹ،سنو کرٹیبل،کرسیاں، سگاردار، بستر، گلدار اور کپٹروں سمیت 1500  سے زائد تاریخی چیزیں شامل تھیں۔

یہ تمام چیزیں اس وقت تک محفوظ تھیں جب تک شرپسندوں کی جانب سے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ نہیں کیا گیا تھا۔جناح ہاؤس کی باقی ماندہ اشیاء میں فقط جلی ہوئی چند دیواریں اور قائداعظم محمد علی جناح کا ادھ جلا پاسپورٹ ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ شرپسندوں نے جناح ہاؤس لاہور میں قائداعظم محمد علی جناح کا پیانو ، رائٹنگ ٹیبل ڈیسک اور تلوار بھی جلا ڈالی،یہ نوادرات بانی پاکستان نے حکومت پاکستان کو عطیہ کی تھیں اوربطور قومی ورثہ یہاں محفوظ تھیں

لاہور میں 63، راولپنڈی 28 ، فیصل آباد 21 ، اٹک 10 ،گوجرانوالا 13، سیالکوٹ 5 اور میانوالی میں 6 افسران و اہلکار زخمی ہوئے۔پنجاب پولیس کے زیر استعمال 60 گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا جن میں سے لاہور میں 17، گوجرانولہ 3 ،فیصل آباد 13، سیالکوٹ 5، راولپنڈی 18 ،بھکر 2 اور اٹک میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔جب کہ وزیراعظم نے اگلے 72 گھنٹوں میں جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے تمام شر پسند عناصر گرفتار کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام شرپسندوں کو بلا تفریق گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ملکی تاریخ کا بھیانک اور دلخراش واقعہ ہوا،عمران خان کا یہ مسلح جتھا کسی طرح بھی دہشت گرد اور ملک دشمن سے نہیں کم نہیں،عمران خان کے جتھوں نے جناح ہاؤس کو جلا دیا اور جناح ہاؤس کو راکھ میں تبدیل کر دیا گیا۔ اس المناک واقعہ کے بعد پوری قوم غمگین ہے،بدترین حرکت میں ملوث لوگوں کیلئے جو سزائیں ہیں وہ انہیں ملیں گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں