کوہلی نے 50 سنچریوں کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا، انوشکا بوسے برساتی رہیں ڈیوڈ بیکھم نے بھی ویرات کی کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے تالیاں بجائیں

ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ان کی سب سے بڑی چیئر لیڈر ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا پہلا سیمی فائنل 15 نومبر کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا، اس دوران ویرات کوہلی نے اپنی تیسری سنچری اسکور کی جوکہ ان کی 50ویں ون ڈے سنچری بھی تھی، تو اسٹینڈز میں موجود ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے ان پر ہوائی بوسوسں کی بارش کردی۔

صرف انوشکا ہی نہیں بلکہ فٹ بال اسٹار ڈیوڈ بیکھم نے بھی ویرات کی کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے تالیاں بجائیں۔

اس سےقبل انوشکا شرما نے اپنے انسٹاگرام پر آئی سی سی کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

ویڈیو میں ویرات کو چھکا لگانے کی کوشش کرتے دکھایا گیا تھا۔

انوشکا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، ’ہمیشہ آپ پر فخر ہے‘۔

دریں اثنا، گزشتہ چند ہفتوں سے ویرات اور انوشکا دوبارہ والدین بننے کی خبریں سامنے آنے کے بعد خبروں میں ہیں۔ وہ ایک بچی وامیکا کے والدین ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں