کویتی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

کویت (محمد عمران)کویت میں سفیر پاکستان ملک فاروق نے کویتی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی۔

یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان کا کہنا تھا کویت اور پاکستان کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں،پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔

وزیراعظم کی سربراہی میں انوسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے، یہ کونسل بیرونی سرمایہ کاروں خاص طور پر خلیجی ممالک سے تعلق رکھنے والے انوسٹرز کی معاونت کرے گی۔

سرمایہ کاری کونسل سرمایہ کاروں کی شکایات کے شفافیت کے ساتھ جلد حل کیلئے کوشاں ہے۔ہم دعوت دیتے ہیں کہ کویت سے مزید سرمایہ کار پاکستان میں انویسٹمنٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوا ہے، کمرشل تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے پر امید ہیں۔سال 2023کے دوران دفاعی تعلقات میں پاکستان اور کویت نے اہم سنگ میل عبور کیا۔

ملک محمد فاروق کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت بیشتر عالمی فورمز پر دونوں ممالک کا باہمی تعاون مثالی ہے۔تقریب میں کویت میں تعینات غیر ملکی سفیروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔یوم پاکستان کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں