کیا آپ میں کوئی تہذیب نہیں؟ عمران خان کا ہندوستان کے وزیر خارجہ کو پیغام اپنے ملک میں مہمان کو بلا کر ذلیل کرتے ہیں، آپ یاد رکھیں اللہ کا قانون ہے کہ طاقتور ہمیشہ طاقتور نہیں رہتا، چیئرمین پی ٹی آئی کا خطاب

لاہور  چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ میں کوئی تہذیب نہیں؟ آپ کے ملک میں ایک مہمان آتا ہے، یا تو اسے بلائیں نا اور اگر بلا لیا ہے تو اسے اس طرح ذلیل کرتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ یہ رویہ بھارت کی عکاسی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جو آپ کو تکبر ہے، میں جو یہ تکبر آپ میں دیکھ رہا ہوں، یاد رکھیں! اللہ کا یہ قانون ہے کہ طاقتور ہمیشہ طاقتور نہیں رہتا۔ اور جو کمزور ہے وہ بھی کبھی کمزور نہیں رہتا۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز بھارتی شہر گووا میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) شرکت کی تھی۔

اس موقع پر بھارتی صحافی نے بلاول بھٹو سے سوال کیا کہ ’کیا آپ نے ڈاکٹر جے شنکر (بھارتی وزیر خارجہ) سے ہاتھ ملایا یا نہیں؟ اس پر پاکستانی وزیر خارجہ نے جواب دیا کہ تمام غیر رسمی ملاقاتوں میں ہم نے ہمیشہ ہاتھ ملایا ہے۔

بھارتی صحافی نے سوال پھر دہرایا اور پوچھا ’کیا آپ نے ہاتھ ملایا؟ اس پر بلاول بھٹو نے جواب دیا، جی بالکل، عشائیے کے دوران ہماری بات چیت بھی ہوتی رہی۔ انہوں نےمزید کہا کہ ہم نے بھی بالکل ایسا ہی کیا، جیسا دیگر وزرائے خارجہ کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے صحافی سے یہ بھی کہا کہ بھارت وزیر خارجہ سے کوئی باضابطہ دو طرفہ ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے لکشمی چوک میں پی ٹی آئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دو دفعہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی، مجھ پر حملہ ہوا کسی کو کوئی پروا نہیں۔ قوم کا نقصان ہورہا ہے ان کو کوئی پروا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک الیکشن نہیں ہوتے سانس نہیں لیں گے۔آئندہ ہفتے سے 14مئی تک جلسے کروں گا، 14مئی کو الیکشن نہیں ہوئے تو سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسپیشل پاور آف اٹارنی تیار کرلی۔ عمران خان نے عدالتی کارروائیوں کیلئے اپنے متبادل کے طور پر وکیل نعیم پنجوتھہ کو نامزد کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک بھر میں عدالتی کارروائیوں کیلئے پاور آف اٹارنی کی کاپی نعیم پنجوتھہ کو فراہم کر دی، نعیم پنجوتھہ کو تمام عدالتوں میں درخواستیں،اپیلیں انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کرنے کا اختیار ہو گا۔

عمران خان نے کہا کہ ذاتی مصروفیات کے باعث سول اور فوجداری مقدمات میں عدالت پیش نہیں ہو سکتا،نعیم پنجوتھہ میری طرف سے عدالت میں بیان ریکارڈ کروانے کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جاری نیب نوٹسز کو خلاف قانون قرار دے دیا ہے،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کی نیب طلبی کیس کا فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے فیصلہ میں قرار دیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بھیجے گئے نوٹس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں