کینیڈا سے پاکستان کے 3 شہروں کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی نئی ائیرلائن جلد فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی

کینیڈا سے پاکستان کے تین شہروں کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی، جو ٹورنٹو سے آپریٹ کی جائیں گی۔

جلد فضائی آپریشن کا آغاز کرنے والی نئی کینیڈین ائیرلائن ’زارا ایئرویز‘ کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد کی گئی۔

پریس کانفرنس کے دوران زارا ائیرویز کے سی ای اوسید قلی کا کہنا تھا کہ کہ زارا ایئر ویز کی پروازیں ٹورنٹو سے پاکستان کے لیے آپریٹ کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ساتھ شاہین ائیرپورٹ سروس کو شامل کیا ہے ہم ان کی گراؤنڈ سروس کیبن کریو اور دیگراسٹاف استعمال کریں گے، کینیڈا سے ہم این او سی کا انتظار کررہے ہیں۔

سی ای او زارا ایئر ویز نے کہا کہ اگست سے کوشش ہے اپنے آپریشن کا آغاز کریں مسافر ڈائیریکٹ فلائٹ لینا چاہتے ہیں جو ہم فراہم کریں گے جبکہ ڈائیریکٹ آپریشن مسافروں کی ترجیح ہے۔

سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کا کہنا ہے کہ بزرگ مسافروں کو کینکٹنگ فلائٹ سے بچانا بڑے بڑے ائیرپورٹ پرمسافت سے بچانا ہمارامقصد ہے، لوگ چاہتے ہیں ان کے بزرگ اور فیملی کینیڈا سے چلیں ڈائریکٹ پاکستان ان کی منزل ہو۔

سی ای او سید قلی کا کہنا ہے کہ ایڈوائزر کی حیثیت سے سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون ہمیں رہنمائی فراہم کریں گے، دو ٹرپل سیون ایل آرطیاروں سے آپریٹ کرنا شروع کریں گے۔

طیاروں کی تعداد کے حوالے سے ائیر لائن زارا ایئرویز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سول ایویشن سے سلاٹس ملنے پرمحیط ہے کہ طیاروں کی تعداد بڑھا بھی سکتے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں