نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان، انتظامیہ نے اسلام آباد کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے پمز اور پولی کلینک کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے ،پمز اور پولی کلینک سے2،2 ایمبولینس بھی مانگ لی گئیں۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ میٹرو بس سروس کو بھی ٹیم کے اسٹیڈیم آتے جاتے وقت بند کیا جائے گا،پولی کلینک کی 2ایمبولینس ،2 ڈاکٹرز ٹیمیں قافلے کے ساتھ چلیں گی۔
پمز کی 2ایمبولینس گاڑیاں 2 ڈاکٹروں کیساتھ سرینا ہوٹل میں تیار کھڑی رہیں گی،پمز اور پولی کلینک میں 10،10 کمرے، 2 وی آئی پی رومز بھی تیار رکھے جائیں،دونوں اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی 3،3ٹیمیں بھی تیار رکھی جائیں۔