کے الیکٹرک نے مزید 20 سال کیلئے کراچی مانگ لیا نیپرا اتھارٹی نے اسٹیک ہولڈرز اور شہریوں سے چودہ روز میں رائے طلب کرلی۔

کے الیکٹرک آئندہ مزید 20 سال کیلئے کراچی والوں کو بجلی فراہم کرنے کی خواہش مند ہے، اور اس کیلئے کے الیکٹرک نے سال 2043 تک لائسنس تجدید کی درخواست نیپرا میں دائر کردی ہے۔ اتھارٹی نے اسٹیک ہولڈرز اور شہریوں سے چودہ روز میں رائے مانگ لی۔

کے الیکٹرک کے موجودہ لائسنس کی مدت 20 جولائی کو ختم ہوگی، جبکہ لائسنس میں مزید 20 سال کیلئے 20 جولائی 2043 تک توسیع کی درخواست کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کمپنی 34 لاکھ صارفین کو خدمات فراہم کر رہی ہے، لائسنس کی تجدید صارفین اور الیکٹرک پاور انڈسٹری کے مفاد میں ہوگی اس لئے لائسنس کی تجدید کی جائے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں