ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی جبکہ جمعرات کے روز کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی سندھ، شمالی بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں برف باری ہوئی۔
سب سےبارش سندھ میں موہنجوداڑو 17، خیرپور 16، لاڑکانہ 12، سکھر 07، جیکب آباد 02، پڈعیدن 01، بلوچستان میں کوئٹہ (شہر 13، سمنگلی 11)، قلات 11، ژوب 05،خضدار 04، سبی 03،ژوب پنجگور 01، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 24، مظفر آباد (ائر پورٹ27 ، سٹی24) ، راولاکوٹ 19 ملی میٹر بارش ہوئی۔
خیبر پختونخوا میں دیر (بالائی20، زیریں14)، پٹن16 ، کا کول 14، ما لم جبہ ، چترال13، میرکھانی، دروش12، سیدو شریف 12 ، کا لام 11، با لا کوٹ 09 ، چراٹ 06، پشا ور (سٹی)04، با چا خان (ائر پورٹ )، تخت بھا ئی ، پا رہ چنار 03، بنوں01 ملی میٹر بارش ہوئی۔
پنجاب میں مری 08،راولپنڈی (چکلا لہ 07، شمس آباد 03)، اسلام آباد (ائر پورٹ 07، زیرو پوا ئنٹ، گو لڑ ہ 03، سید پور 02)، ا ٹک04 ،سا ہیوال،ٹو بہ ٹیک سنگھ ، فیصل آباد، چکوال 02، ملتان (ایئرپورٹ، سٹی)01 اور لیہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس دوران مالم جبہ میں03 اور کالام میں 02 انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی07، کالام منفی 03، گوپس منفی02 اوربگروٹ میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔