گرفتاریاں شروع ہوئیں تو میں گرفتاری دونگا، الیکشن نہ ہوئے تو ملک دیوالیہ ہو جائیگا، عمران خان

لاہور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ گرفتاریاں شروع ہوں گی تو میں گرفتاری دوں گا، ان کی کوشش ہے کہ مجھے گرفتار کر کے نا اہل کیا جائے۔

انہوں ںے غیر ملکی نشریاتی اداروں کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر اتر آئی ہے، ہم نے الیکشن کیلئے حکومتوں کی قربانی دی۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر الیکشن نہ ہوئے تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام عائد کیا کہ جنرل باجوہ کے دور میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی، یہ ڈرے ہوئے ہیں کہ عوام منڈیٹ والی حکومت لے آئیں گے، جب آئین کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو عدالتوں کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور ن لیگ کا سوشل میڈیا عدالتوں پر دباؤ ڈال رہا ہے، مریم نوازنے عدلیہ پر جانبدار ہونے کا الزام لگایا، اسے کوئی نہیں پوچھ رہا، صرف عوام ہی عدالتوں اور اداروں کو مضبوط رکھ سکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ملکی مسائل کا واحد الیکشن فری اینڈ فیئر الیکشن ہیں، سازش کرکے ہماری حکومت گرائی گئی،
ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا، حکومت نے آج منی بجٹ پیش کردیا، یہ یہاں نہیں رکیں گے، ملک میں مزید مہنگائی آئے گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں