گوگل نے جی میل سے متعلق افواہوں کو مسترد کر دیا

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے جی میل سروس کو ختم کرنے کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں جعلی ای میل کا اسکرین شاٹ پیش کیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جی میل سروس بند کی جانے والی ہے۔

اسکرین شاٹ ایک حقیقی ای میل سے لیا گیا تھا جو گوگل نے بیسک ایچ ٹی ایم ایل ویو سے چھٹکارہ پانے کے لیے لکھی تھی اور اس کے ایک حصے کو بعد میں یہ افواہ پھیلانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

وائرل ہونے والی پوسٹ میں لکھا تھا کہ کمپنی جی میل کے متعلق ایک اہم معلومات شیئر کرنا چاہتی ہے اور برسوں لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے بعد جی میل کا سفر اب اختتام کو پہنچ رہا ہے۔

مذکورہ اعلان کو لوگوں کی جانب سے حقیقت پر مبنی سمجھا گیا کیوںکہ گزشتہ مہینوں میں گوگل کی جانب سے اپنی کئی سروسز کو مشہور ہونے کے باوجود بند کیے جانے کے متعلق اعلان کیا گیا تھا۔

گوگل کی جانب سے ختم کی جانے والی ایپس، سروسز اور ہارڈ ویئر کے متعلق ’کِلڈ بائے گوگل‘ نام کی ایک ویب سائٹ بنائی گئی ہے جس پر293 پروڈکٹس کی فہرست موجود ہے۔

گوگل نے ایکس پر جی میل کے ختم ہونے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی کہ “

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں