لاہور میں پیٹرول کے بعد بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کی پارکنگ اینٹری بھی بند کردی گئی نہ پیٹرول ملے گا نہ پارکنگ میں اینٹری ملے گی۔
کمشنر لاہور کےمطابق کسی بھی سرکاری پارکنگ میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں پارکنگ کی سہولت نہیں ملےگی۔
کمشنر لاہور نے سرکاری پارکنگ سائٹس پر پابندی کے آگاہی بینرز آویزاں کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ سرکاری دفاتر میں کام کرنیوالے ملازمین بھی ہیلمٹ پہننے کی پابندی پر عمل کریں۔