’یہ امریکہ باہر رہو سے امریکہ مجھے بچاؤ تک یوٹرن سے بھی زیادہ تیز گئے‘ عمران خان کے امریکہ کیلئے جیل سے پیغام پر مسلم لیگ (ن) کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے جیل سے امریکہ کیلئے دیے گئے پیغام پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سخت تنقید کی ہے۔

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے زریعے امریکہ کیلئے پیغام بھجواتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ملک میں ہوئے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر نظر رکھے اور اس کے خلاف آواز اٹھائے۔

عمران خان کے اس پیغام پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے لکھا کہ ’امریکی سازش کا بیانیہ، ایبسلوٹلی ناٹ کا نعرہ، اس کے بعد امریکی لابنگ فرم ہائر کی اور اب امریکہ سے الیکشن 2024 کے حوالے سے مدد مانگ رہا ہے‘۔

بیرسٹر گوہر کی پریس کانفرنس کے جواب میں ن لیگ کی جانب سے ”ایکس“ پر لکھا گیا، ’ایبسولیوٹلی ناٹ سے ایبسولیوٹلی یس تک!! یہ ایک کٹھ پتلی کے سوا کچھ نہیں ہے‘۔

ایک اور ٹوئٹ میں ن لیگی ترجمان نے لکھا ’عمران خان ”امریکہ، باہر رہو!“ سے ”امریکہ، براہ کرم مجھے بچاؤ!“ میں ”سیاسی یوٹرن“ سے زیادہ تیزی سے گئے‘۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں