ی سی سی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ضروری ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد اور کم قیمت والی ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی،اعلامیہ

 اقتصاری رابطہ کمیٹی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی،جولائی 2023 تک ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ ضروری ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کم قیمت والی دیگر ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی کے اعلامیے کے مطابق جولائی 2023 میں قیمتوں میں مہنگائی کے تناسب سے کمی کا فیصلہ کیا جائے گا،ادویات کی قیمتوں میں رد و بدل ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرنے کے باعث کی گئی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ان ادویات کی قیمتیں بڑھنے سے آئندہ مالی سال میں اضافہ نہیں کیا جائے گا،روپے کی قدر میں بہتری سے ادویات کی قیمتوں میں دوبارہ کمی بھی کی جائے گی۔

اسی طرح ای سی سی نے سندھ کے سرکاری ذخائر کیلئے 14 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق پنجاب حکومت 35 لاکھ ٹن گندم خریدے گی،پنجاب حکومت 3900 روپے من کے حساب سے گندم خریدے گی،بلوچستان حکومت 1 لاکھ ٹن گندم خریدے گی۔ ای سی سی اجلاس میں نیو یارک میں روز ویلٹ کے 1025 کمرے کرائے پر دینے کی منظوری دی گئی،کمرے 3 سال کیلئے کرائے پر دینے کی منظوری دی گئی،روز ویلٹ ہوٹل کے کمرے یومیہ 200 ڈالر پر دئیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ای سی سی کے گزشتہ اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کی ای بائیکس اور رکشہ کی عوام کو فراہمی کی سمری پیش کی گئی تھی۔ ای سی سی نے ای رکشہ اور بائیکس کی منظوری دی۔ ای بائیکس اور رکشہ وزیراعظم کے یوتھ بزنس اور ایگریکلچرل لون سکیم کے تحت دئیے جائیں گے،اس اسکیم کے تحت پانچ لاکھ روپے تک کا بلاسود قرض دیا جائے گا،قرض تین سال کیلئے دیا جائے گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں