لندن 2 برطانوی مسلمان بھائی فاسٹ فوڈ کمپنی “سب وے” کو اربوں ڈالرز کے عوض خریدنے کیلئے تیار۔ تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فاسٹ فوڈ کمپنی “سب وے” جلد 2 برطانوی ارب پتی مسلمان بھائیوں کی ملکیت بن جائے گی۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں برسوں قبل ایک پٹرول پمپ سے کاروبار کا آغاز کرنے والے ارب پتی بھائی “سب وے” کی خریداری کیلئے 9 عشاریہ 87 ارب ڈالرز کی ادائیگی کریں گے۔
محسن اور زبیر عیسٰی نامی ارب پتی برطانوی مسلمان بھائی اس وقت ایک یورو گیس نامی ایسی کمپنی کے مالک کے جس کے مختلف ممالک میں 6 ہزار 600 پٹرول پمپس ہیں۔ ان 6 ہزار 600 پٹرول پمپس میں سے 340 پٹرول پمپس پر “سب وے” کی برانچز بھی قائم ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ یورو گیس کمپنی اس وقت یورپ میں کے ایف سی کی زیادہ تر برانچز کی مالک بھی ہے، اور 2 سال قبل مشہور سپر مارکیٹ چین “اسڈا” کو بھی 6 عشاریہ 8 ارب پاونڈ کی قیمت ادا کر کے خرید چکی۔ یورو گیس کمپنی دیگر کئی فاسٹ فوڈ چینز اور کمپنیوں کی مالک بھی ہے۔