اسلام آباد این ڈی ایم اے نے موجودہ بارشوں کی صورتحال پر نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سنٹر کے اجلاس کا انعقاد کیا۔این ای او سی اجلاس کی صدارت قائم مقام چئیرمین این ڈی ایم اے نے کی۔اجلاس میں محکمہ موسمیات، فیڈرل فلڈ کمیشن، پی ڈی ایم ایز اور دیگر محکموں کی شرکت کی۔اجلاس میں حالیہ بارشوں سے پیدا صورتحال ،ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی گئی ۔
محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے 26جولائی تا یکم اگست تک پنجاب بلوچستان اورخیبر پختونخواہ کے شمالی علاقوں میں مزید تیز بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کی جانب سے حالیہ بارشوں کے بعد امداد و بحالی کے اقدامات کے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے۔
تربیلا ڈیم 81 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 77 فیصد تک بھر چکے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے شاہدرہ پل کے قریب واقع دریائے راوی کی آبی گزرگاہ اور منگلا ڈیم کے بہاؤ کے راستے میں موجود تجاوزات کو ہٹانے کی تجودیز زیر غور ہے۔
قائم مقام چیئرمین نے متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی ہے۔قائم مقام چیئرمین کی دریاؤں کے ملحقہ علاقوں میں موجود تجاوزات کو ہٹانے کی متعلق تجویز پر زوردیا ہے۔مون سون کے ممکنہ خطرات کے بارے میں عوام الناس کو آگاہ کرنے پر زور دیا گیا ہے