چار اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بیروت کے باشندے مزید خوفزدہ

بے یقینی کی کیفیت ہے، گزشتہ شب کا ڈرون حملہ اب تک کے شدید ترین حملوں میں سے تھا۔

گزشتہ رات ایک حزب اللہ کے ایک ڈرون حملے میں چار اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے مہلک ترین حملوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

اس حملے کے بعد بیروت کے باشندوں کو اسرائیل کی جانب سے غیر معمولی جوابی کارروائی کا خدشہ ہے۔ ان میں خوف اور بے یقینی کی کیفیت پائی جارہی ہے۔

لبنان کے رہائشی حسن عودہ کہتے ہیں ہر کوئی خوفزدہ ہے کیونکہ کوئی نہیں جانتا کہ اسرائیل کا اگلا ہدف کون اور کہاں ہوگا۔ میرے دوست صرف خبریں سنتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ اب وہ کہاں حملہ کریں گے؟ کیا وہ نئے علاقوں کو نشانہ بنانے والے ہیں؟

35 سالہ حسن عودہ نے گزشتہ ہفتے اسرائیل کے حملے کے بعد اپنے خاندان کو بیروت کے جنوبی مضافات سے باہر منتقل کردیا تھا اور اس کے بعد سے وہ گھر واپس نہیں لوٹے۔ اس کا کہنا ہے کہ کچھ معلوم نہیں کہ کب بمباری ہو جائے۔

عودہ نے بتایا میں تین ماہ قبل لبنان واپس آیا تھا، اس امید میں کہ آخرِکار میں یہاں بس جاؤں گا اور اپنے خاندان کے ساتھ زندگی بسر کروں گا۔ اب میں بغیر کسی خواہش کے صرف زندہ ہوں اور بس یہ چاہتا ہوں کہ کسی طرح ہم محفوظ رہ سکیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں