10 صدور میں سے 9 کی درست پیش گوئی کرنے والے امریکی مورخ لچ مین نے پیشگوئی کی ہے کہ صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست ہوگی.
صدارتی تاریخ دان ایلن لچ مین اپنی پیش گوئی پر قائم ہیں کہ نائب صدر کملا ہیرس وائٹ ہاؤس کی دوڑ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیں گی۔
امریکی مورخ لچ مین نے گزشتہ 10 صدارتی انتخابات میں سے 9 کی درست پیش گوئی کی تھی، اب بھی ہیرس کوصدر بنتا دیکھ رہے ہیں۔
ان کے نزدیک ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس امریکا کی اگلی صدر ہوں گی اور انتخابات کے دن ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیں گی۔
واضح رہے لچ مین نے 1984 سے لے کر اب تک دس صدارتی امیدواروں کے حوالے سے پیش گوئیاں کیں جن میں نو درست ثابت ہوئیں۔
لچ مین کی واحد غلط پیش گوئی 2000 میں ہوئی جب اس نے کہا کہ ڈیموکریٹ ال گور وائٹ ہاؤس جائیں گے، دوسری جانب امریکہ میں صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے ، کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔