ایسا لگتا ہے کہ دوبارہ وائٹ ہائوس واپس آنے والی امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ اس بات کو نہیں بھولی ہیں کہ موجودہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے ان کے شوہر ڈونلڈ کے ساتھ کیا سلوک کیا۔میلانیا پرسکون ظاہری شکل کے باوجود اب بھی ڈیموکریٹک صدر کے لیے غصہ رکھتی ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق میلانیا نے بدھ کو جِل بائیڈن سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاس کا دورہ کرنے کی دعوت کو مسترد کر دیا ہے، جس کی تصدیق ایک باخبر ذریعے نے کی۔
انہوں نے مزید کہاکہ میلانیا ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاس نہیں جائے گی۔ خاص طور پر جب سے بائیڈن نے ایف بی آئی کو فلوریڈا میں مار-ای-لاگو کمپانڈ میں ان کے گھر پر چھاپہ مارنے کا اختیار دیا تھا اس کے بعد میلانیا ان سے سخت برہم ہیں۔ میلانیا کا کہنا تھا کہ جِل کے شوہر نے ایف بی آئی کو میلانیا کی درازوں اور الماریوں میں جھانکنے کی اجازت دی۔