کوئٹہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش ، زیارت ،قلعہ سیف اللہ، کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، مختلف علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری اور ندی نالوں میں تغیانی آنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، گزشتہ چند روز سے کوئٹہ اور صوبے کے شمالی علاقوں میں شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ تواتر کیساتھ جاری ہے، کوئٹہ میں بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا گزشتہ شب زیارت،توبہ کاکڑ، اور دیگر علاقوں میں برفباری اور بولان ، قلعہ سیف اللہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری سے فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا زیارت میں پڑنے والی برف کو سڑکوں سے ہٹانے کیلئے انتظامیہ نے لیویز اور دیگر حکام سے ملکر سڑکوں پر پڑی برف کو ہٹا کر ٹریفک کی آمد و رفت کو یقینی بنایا ہے کیونکہ برف جمنے کی وجہ سے سڑک پر پھسلن سے لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات درپیش آرہی تھی، ڈپی کمشنر زیارت شبیر بادینی نے لیویز اور دیگر اداروں کی مدد سے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے سڑکوں پر جمنے والے برف کو صاف کر دیا، اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنا دیا
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments