صدقہ فطر اور فدیہ صوم رواں سال300روپے ادا کیا جائے، دارالافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور مالدار لوگوں کیلئے مناسب ہے وہ مستحق لوگوں مدد کی نیت سے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کشمش اور عجوہ کھجورکے حساب سے اداکریں

 جامعہ اشرفیہ لاہور کے دارالافتاء نے اس سال صدقہ فطر اورفدیہ صوم (روزہ کا فدیہ) گندم کی موجودہ قیمت کے حساب سے کم ازکم 300 روپے مقرر کیاہے اسی طرح گندم کے بجائے ’’جو‘‘ کے حساب سے 525 روپے ، کھجوردرمیانے درجہ کے حساب سے 2800 روپے، کشمش اوسطًا درجہ کے حساب سے 7000روپے اور عجوہ کھجور اوسط درجہ کے حساب سے 14000روپے صدقہ فطر اورفدیہ صوم ادا کیا جائے گا، جامعہ اشرفیہ لاہور کے دارالافتاء کی طرف سے کہا گیا ہے کہ صاحب حیثیت اور مالدارلوگوں کیلئے بہتر اورمناسب یہ ہے کہ وہ غریب و مستحق لوگوں مدد کی نیت سے صدقہ فطر اور فدیہ صوم گندم کے بجائے کھجور، کشمش اور عجوہ کھجورکے حساب سے اداکریں،فدیہ صوم اور صدقہ فطرکی مندرجہ بالا اجناس کی رقم لاہور شہر اوراس کے مضافات کیلئے ہے اس کے علاوہ دیگر شہروں میں رہنے والے گندم بطوراحتیاط تقریبًا 2 کلو اور ’’جو ‘ ‘وغیرہ تقریباً 4 کلو کے حساب سے فدیہ صوم اور صدقہ فطر ادا کریں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں