مریم نواز کے نامعلوم ”ایف“ کا مطلب کیا ہے؟ ‘ایف فار فارن، ایف فار فنڈڈ، ایف فار فتنہ اور ایف فار فلاپ۔۔۔’ لیکن ‘اس میں ایک F ابھی مسنگ ہے’

پاکستان مسلم لیگ (ن) اکثر اپنے جلسوں میں مخالفین کیلئے کچھ گنے چنے الفاظ کا بارہا استعمال کرتی ہے، اور ان میں سے چند انگریزی کے حرف ”F“ سے شروع ہوتے ہیں۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مینار پاکستان پر جلسے کے بعد ن لیگ کے سوشل میڈیا ہیڈ رضا بٹ نے اس ایف سے شروع ہونے والے وہ الفاظ سوشل میڈیا پر شیئر کئے۔

رضا بٹ نے ٹوئٹر پر لکھا، ”ایف فار فارن، ایف فار فنڈڈ، ایف فار فتنہ اور ایف فار فلاپ“۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی رضا بٹ کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا اور ساتھ ہی لکھا، ”سب بچے مل کر پڑھو“۔

گویا انہوں نے اسے قوم کیلئے ایک سبق قرار دیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ہیش ٹیگ میں لکھا، ”لاہور ریجیکٹ فتنہ“۔

تاہ، انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ ”اس میں ایک F ابھی مسنگ ہے“۔

اب ان کے اس نامعلوم ”F“ کا مطلب کیا ہے یہ تو مریم نواز خود ہی بتا سکتی ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس نامعلوم ایف کے بارے میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کچھ اس طرح کیا ہے۔

مریم نواز کے تنقیدی بیانات کو دیکھا جائے تو اس F کا مطلب جنرل (ر) فیض بھی ہوسکتے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں