بیرونی قرض کی ادائیگی کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر مزید گھٹ گئے کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 57 کروڑ ڈالر پر آگئے۔

ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں ادائیگی کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر مزید گھٹ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 24 مارچ تک اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرضوں کی مد میں 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ادا کئے، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہوکر 4 ارب 24 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 57 کروڑ ڈالر پر آگئے۔

جبکہ ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 32 کروڑ 330 لاکھ ڈالر کمی سے 24 مارچ تک گھٹ کر 9 ارب 81 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں