جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس واپس لینے کی منظوری

اسلام آباد صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کی منظوری دے دی۔

صدر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 48 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر منظوری دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیور ریویو ریفرنس واپس لینے کی ہدایات دی تھیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کمزور اور بے بنیاد وجوہات پر یہ ریفرنس دائر ہوا تھا، حکومت اس ریفرنس کی پیروی نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے صدر کے آئینی منصب کو اس مجرمانہ فعل کے لئے استعمال کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ ن لیگ اور اتحادی جماعتوں نے جھوٹے ریفرنس کی مذمت کی تھی،صدر عدلیہ پر حملے کے جرم میں آلہ کار اور جھوٹ کے حصہ دار بنے،پاکستان بار کونسل سمیت وکلا تنظیموں نے بھی اس کی مخالفت کی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریفرنس کے نام پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیاگیا،یہ ریفرنس نہیں قانون کی راہ پر چلنے والے ایک منصف کے خلاف عمران نیازی کی انتقامی کارروائی تھی، یہ ریفرنس عدلیہ کی آزادی پر شب خون اور اسے تقسیم کرنے کی مذموم سازش تھی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں