ون مین شو تباہی کا باعث بنے گا،اللّہ سپریم کورٹ پر رحم فرمائے جس کے اپنے برادرز ججز اُس پر عدم اعتماد کر دیں اُس کے دیے گئے فیصلے کی نہ کوئی قانونی حیثیت ہوگی نہ اخلاقی۔ چند سہولت کاروں کی جانب سے انصاف کے ایوان کو تحریک انصاف کا ایوان بننے سے روکنا پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔مریم نواز

  پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ون مین شو تباہی کا باعث بنے گا ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جس کے اپنے برادرز ججز اُس پر عدم اعتماد کر دیں، سوالات اُٹھا دیں اُس کے دیے گئے فیصلے کی نہ کوئی قانونی حیثیت ہوگی نہ اخلاقی۔

مریم نواز نے کہا کہ چند سہولت کاروں کی جانب سے انصاف کے ایوان کو تحریک انصاف کا ایوان بننے سے روکنا پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔ ون مین شو تباہی کا باعث بنے گا۔ سینئر نائب صدر ن لیگ نے مزید کہا کہ جسٹس مندوخیل کی دعاوں میں شریک ہیں کہ اللّہ تعالی

خیال رہے کہ انتخابات ملتوی کیس،سپریم کورٹ کا 4 رکنی بینچ پھر ٹوٹ گیا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے پنجاب اور خیبر پختو نخوا کیس کی سماعت سے معذرت کر لی جس کے بعد سپریم کورٹ کا 4 رکنی بینچ پھر ٹوٹ گیا۔جسٹس جمال مندوخیل نے کل کے حکم نامے سے اختلاف کیا۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ سماعت کا حکم نامہ نہ عدالت میں لکھوایا گیا نہ مجھ سے مشاورت کی گئی۔ حکم نامہ کھلی عدالت میں نہیں لگایا گیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کا کھلی عدالت میں جائزہ لینا چاہیے۔

میں بینچ کا حصہ تھا جو بھی ہوا میری مشاورت سے نہیں ہوا۔مجھے لگتا ہے شاید اس بینچ میں مس فٹ ہوں۔اس بینچ کو شاید میری ضرورت نہیں،اس دعا کے ساتھ بینچ سے علیحدہ ہو رہا ہوں کہ اللہ ادارے پر رحم کرے۔دوسری جانب سپریم کورٹ نے آرٹیکل 184 تھری کے مقدمات پر سرکلر جاری کر دیا،سرکلر کے مطابق جسٹس قاضی فائر عیسیٰ کے فیصلے میں از خود نوٹس کا اختیار استعمال کیا گیا،سرکلر میں اس انداز میں بینچ کا از خود نوٹس لینا 5 رکنی عدالتی حکم کی خلاف وزری قرار دیا گیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں