”چاند رات پرگورنر ہاﺅس میں خواتین کیلئے مُفت مہندی لگانے کا اہتمام کیا ہے“ مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا میرا عزم ہے، گورنرسندھ

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ چاند رات پرگورنر ہاﺅس میں خواتین کیلئے مفت مہندی لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے، انہیں چوڑیاں بھی دی جائیں گی۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا میرا عزم ہے اور عید الفطر کے بعد 50 ہزار نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کروائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کورسز میں نوجوانوں کے انتخاب کے لئے جلد گورنر ہاﺅس میں ٹیسٹ منعقد ہوگا اور آئی ٹی ٹریننگ کے بعد نوجوان 3 سے 5 لاکھ روپے مہینہ کمانے کے قابل ہوجائیں گے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے لئے 1000اسکالر شپس دی جائیں گی ون پلس ون فارمولہ کے ذریعہ کئی مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں