اسلام آباد سے جدہ جانے والے نجی ائیرلائن کے طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ طیارے کے کپتان نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع دی جس کے بعد طیارہ بحفاظت کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کر لیا گیا

  اسلام آباد سے جدہ جانے والے نجی ائیرلائن کے طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق طیارے کے کپتان نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع دی جس کے بعد طیارہ بحفاظت کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن کی پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے اور دوران پرواز طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔

دوسری جانب کراچی سے کینیڈا جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز کی اوسلو میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 783 میں دوران پرواز مسافر کی حالت بگڑ گئی تھی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کی ایمرجنسی میڈیکل گراونڈ پر لینڈنگ کے سبب مسافر کو طبی امداد اور دیگرامور کے دوران 4 گھنٹے پرواز مقررہ منزل سے لیٹ ہوئی، ٹورنٹو سے واپس پاکستان (اسلام آباد)پرواز اب نائٹ کرفیو کے سبب 13 گھنٹے کی تاخیر سے آپریٹ ہوگی۔

مسافر کا بلڈ پریشر کم ہونے اور بے ہوشی طاری ہونے کے سبب فوری طبی امداد کی فراہمی ناگزیر ہوئی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پرواز میں موجود تین ڈاکٹرز نے سید جاوید کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی تاہم ان کی متفقہ رائے کے مطابق ایمرجنسی ڈیکلیئر کی گئی، پرواز کے کیپٹن نے اوسلو ائیرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی کی بنیاد پر جہازکو اتارنے کی اجازت طلب کی۔ بعدازں جہاز کے دروازے کے ساتھ ایمبولینس طلب کی گئی اور مسافر کو مکمل طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ پرواز پی کے 783 نے دوبارہ اوسلو ائیرپورٹ سے ٹورنٹو کے لیے اڑان بھرلی۔       

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں