پارٹی فیصلوں کےخلاف بغاوت اورپارٹی کو دھڑوں میں تقسیم کرنے پر ن لیگ نے سردارمہتاب عباسی اوراقبال ظفرجھگڑا کو شوکازنوٹس جاری کردیا۔
ہم نیوز کے مطابق ن لیگ نے ارباب خضرحیات،فرید مفکر اور ایثال خان کو بھی شوکازنوٹس جاری کیا،ن لیگ نے رہنماؤں سے15روز میں جواب طلب کرلیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تسلی بخش جواب نہ ملنے پر پارٹی رکنیت ختم کردی جائےگی۔