اسلام آباد پاکستان سے ایک اور غیرملکی ایئرلائن کو پرواز شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ویز ایئر ابوظہبی کو پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق پاکستان سے ابوظہبی سفر کرنے والوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ویز ایئرلائن کو پاکستان سے آپریشن شروع کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس کی حکومت کی جانب سے منظوری دے دی گئی۔
ترجمان کے مطابق پاکستان نے بھی متحدہ عرب امارات کی حکومت سے پاکستان کی ایک نجی ایئر لائن کو پروازیں شروع کرنے کی درخواست کر دی گئی ہے تاہم ابھی تک ابھی تک متحدہ عرب امارات کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا تاہم پاکستان کی کوشش ہے کہ اجازت مل جائے تاکہ مسافروں کا دباؤ کم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے اور نئی ایئر لائن شروع ہونے سے مسافروں کو فائدہ ہو گا۔