حکومت کی عوام کو سستے داموں پٹرول کی فراہمی یقینی بنانے کی کوششیں کامیاب ہونے لگیں روس سے سستے تیل کی درآمد اسی مہینے شروع ہو جائے گی، روس سے ملکی ضرورت کا 33 فیصد خام تیل منگوایا جائے گا،روس سے تیل خریداری پر امریکا اور یورپ سمیت کسی کو اعتراض نہیں۔وزیر مملکت مصدق ملک کی گفتگو

 حکومت کی عوام کو سستے داموں پٹرول کی فراہمی یقینی بنانے کی کوششیں کامیاب ہونے لگیں۔سماء نیوز کے مطابق وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے سستے تیل کی درآمد اسی مہینے شروع ہو جائے گی۔روس سے ملکی ضرورت کا 33 فیصد خام تیل منگوایا جائے گا۔وزیر مملکت نے کہا روس سے سستا تیل خریدنے کے لیے حتمی بات چیت ہو رہی ہے۔

پاکستان روس سے تیل درآمد کے لیے پہلا آرڈر اسی مہینے دے گا۔روس سے کارگو پاکستان پہنچنے میں 26 سے 27 دن لگتے ہیں۔مصدق ملک نے کہا روس سے تیل خریداری پر امریکا اور یورپ سمیت کسی کو اعتراض نہیں۔پہلا کارگو آنے سے معلوم ہوگا ہماری ریفائنریز کتنا خام تیل صاف کر سکتی ہیں تاہم عالمی مارکیٹ سے سستا تیل خریدیں گے تو پاکستان کے عوام کو ہی فائدہ ہوگا۔

قبل ازیں مصدق ملک نے کراچی میں پی ایس او ہائوس میں پٹرولیم ڈیلرز اور کراچی چیمبر میں تاجروں و صنعت کاروں سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہ کراچی کی صنعتوں کو بجلی اور گیس کی عدم فراہمی کے حوالے سے بھی شکایات آئی ہیں، چھوٹی صنعتوں کے بھی بجلی کے نرخوں پر اعتراضات ہیں،کراچی میں انفرا اسٹریکچر نہ ہونے کے باعث بعض علاقوں میں گیس کی فراہمی میں رکاوٹیں ہیں،ہماری پاس گیس کے ذخائر کم ہورہے ہیں اور چوبیس گھنٹے گیس فراہمی ممکن نہیں ہے، نومبرسے گیس کی طلب بڑھ جاتی ہے، صاحب استطاعت لوگوں کیلئے گیس ٹیرف میں اضافہ کیا گیا ہے تاہم غریب اور متوسط صارفین پر گیس کے نرخوں میں اضافہ کا بوجھ نہیں ڈالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بارشوں اور موسم سرد ہونے کے باعث وہاں گیس کی طلب بڑھ گئی ہے ،ہمارا بنیادی نقطہ یہ ہے کہ ملک میں صنعتی پیداواری عمل کو بڑھایا جاسکے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں