ہمیں نئے اور پرانے پاکستان کی بحث کو چھوڑ کر ہمارے پاکستان کی بات کرنی چاہیے،آرمی چیف

پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کاان کیمرہ اجلاس ہوا، اجلاس میں سول وعسکری قیادت نے شرکت کی۔

ہم نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا اجلاس میں کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں کوئی نو گو ایریا نہیں رہا،دہشتگردوں کو ریاست کی رٹ کو تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں۔

دہشتگردوں سے مذاکرات کا خمیازہ انکی مزید گروہ بندی کی صورت میں سامنے آیا،ملک میں قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسز مستعد ہیں، قیام امن کیلئے روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہیں،

آرمی چیف کا اجلاس میں مزید کہنا تھاکہ ہمیں نئے اور پرانے پاکستان کی بحث کو چھوڑ کرہمارے پاکستان کی بات کرنی چاہیے۔

پاکستان کے پاس وسائل اور افرادی قوت کی کوئی کمی نہیں ہے ،عوام کے منتخب نمائندے منزل کا تعین کریں ۔ پاک فوج پاکستان کی ترقی اور کامیابی کے سفر میں ان کابھرپور ساتھ دے گی۔اراکین قومی اسمبلی نے ڈیسک بجا کر اور تالیوں سے آرمی چیف کے خیالات کا خیر مقدم کیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں