کراچی پی آئی اے کے دو اے ٹی آر طیاروں کے حادثات کو ایئرلائن انتظامیہ کی نااہلی قرار دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلگت ایئرپورٹ پر ان حادثات سے ایئرلائن کو دو ہزار ملین سے زائد کا نقصان ہوا، انتظامیہ کی نااہلی سے حادثات کا انکشاف آڈیٹر جنرل کی رپورٹ 2021-22 میں کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اے ٹی آر کے حادثات سے مجموعی طور پر ایئرلائن کو 2 ہزار 796 ملین سے زائد کا نقصان ہوا ہے جبکہ ایئرپورٹ پر 24 نومبر 2018 کو اے ٹی آر طیارہ حادثے سے 10.1398 ملین نقصان ہوا۔آڈٹ رپورٹ میں بتیا گیا ہے کہ سی اے اے تحقیقاتی رپورٹ میں حادثات کی مختلف وجوہات بیان کی گئیں۔آڈیٹرزنے بتایاکہ درکار مینٹیننس کے متعلقہ آلات میں خرابی، ایئرلائن مینٹینس کریو میں پروفیشنلزم کی کمی درج کی گئی ہے۔
رپورٹ میں ایس او پیز پر عملدرآمد میں ناکامی، فیصلہ کرنے کی خرابی اور فرسٹ افسر کے کردار کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے کی گئی انکوائری میں پائلٹس کی غلطی پر مبنی جواب دیا گیا ہے جبکہ آڈیٹرز کا انکوائری رپورٹ شیئر کرنے، متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لینے کی ہدایات کی گئی ہیں۔