کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز، پاک فوج کے سنائپرز بھی پہنچ گئے پاک فوج کی جدید ترین بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں کو ختم کیا جائے گا، پولیس حکام

 رحیم یار خان کے کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز، پاک فوج کے سنائپرز بھی پہنچ گئے۔ پولیس حکام کے مطابق پاک فوج کی جدید ترین بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں کو ختم کیا جائے گا۔ پولیس حکام کے مطابق سنائپرز کے ذریعے دشمن کو دور سے ٹارگٹ کر کے پولیس کے دستے آگے بڑھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچے میں آئندہ چند روز تک ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر دیا جائےگا، کچے کے علاقے میں پنجاب پولیس کے 11 ہزار اہلکار اور افسران آپریشن کر رہے ہیں۔ رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن آٹھویں روز بھی جاری ہے اور پولیس نے نو گو ایریا بستی قابل لٹھانی میں داخل ہو کر ڈاکو قابل لٹھانی کے ٹھکانےکو جلا دیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق جزیرہ نما علاقے کچہ کراچی اور بستی لٹھانی میں پولیس کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ڈی پی او رضوان گوندل کے مطابق پولیس دریائے سندھ کےکنارے نو گو ایریا میں داخل ہوگئی جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ ڈی پی او کے مطابق پولیس لٹھانی گینگ کے سرغنہ کے ٹھکانے تک پہنچ گئی ہے اور آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسمگل شدہ اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ رضوان گوندل نے بتایا کہ برآمد اسلحے میں راکٹ لانچر، ایل ایم جی،کلاشنکوف اورگولیاں شامل ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں