حکمران جماعتوں کے اجلاس سے متعلق میڈیا میں کی جانے والی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں ،مریم اورنگزیب
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہےکہ حکمران جماعتوں کے اجلاس میں مشاورت جاری ہے،باضابطہ اعلان مشترکہ اعلامیے کی صورت میں جاری کیا جائے گا۔
حتمی اعلامیےسےقبل ہی میڈیاپرمختلف جماعتوں سےمنسوب کرکےخبریں چلاناافسوسناک ہے،مشاورت کو فیصلہ بنا کر خبر نہ بنائی جائے۔
تمام جماعتیں متحداورمعاملات پراپنی اپنی آرادیتی ہیں جس کی روشنی میں فیصلےہوتےہیں۔
دوسری جانب حکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں بلاول بھٹو کا اپوزیشن سے مذاکرات پر اصرار،ایم کیوایم،بی این پی،خالدمگسی کی مذاکرات کےحوالےسےبلاول بھٹو کےموقف کی تائید۔
ذرائع کے مطابق چودھری سالک، محسن داوڑ و دیگر نے بھی بلاول بھٹو کے مؤقف کی تائید کی ،جمعیت علمائے اسلام نے مذاکرات کےحوالےسےبلاول بھٹو کے مؤقف کی مخالفت،
جےیوآئی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان کوئی سیاسی قوت نہیں،ڈائیلاگ کی مخالفت کرتےہیں،شاہ زین بگٹی نے کہا عمران خان ایک جھوٹا انسان ہے،جو بھروسے کے لائق نہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بات چیت کے دروازے بند کرلینا غیرجمہوری اور غیرسیاسی ہے،یہ وقت کی ضرورت ہےڈائیلاگ کاراستہ اختیارکرکےملک کوبحران سےنکالاجائے،
اجلاس ڈائیلاگ کےمعاملےپرکسی بھی قسم کے اتفاق رائے کے بغیر ختم ہوگیا۔