اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو آن لائن فراڈ سے متعلق وارننگ جاری کردی ڈیجیٹل بینکنگ کو محفوظ بنایا جائے،سٹیٹ بینک کی بینکوں کو ہدایت جاری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو آن لائن فراڈ سے متعلق وارننگ جاری کردی۔

اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ ڈیجیٹل بینکنگ کو محفوظ بنایا جائے ورنہ فراڈ کے شکار صارف کو 3 دن کے اندر معاوضہ دینا ہوگا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بینک سربراہان اور چیف ایگزیکٹوز کو ڈیجیٹل بینکنگ محفوظ بنانےکی یاد دہانی کرائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بینکوں کو پابند کیا گیا کہ وہ مائیکرو فنانس بینک کے چیف ایگزیکٹو کی منظوری سے 31 دسمبر 2023 تک نافذ عمل منصوبہ بنائیں، منصوبے پر پیشرفت کا کارکردگی جائزہ ہر مہینے جمع کرایا جائے۔

اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ مقررہ ٹائم لائن تک کنٹرول لاگو نہ ہوئے تو صارفین کو فراڈ کا معاوضہ 3 دن میں ادا کرنے کے ذمہ دار بینک ہوں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں