لاہور سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ الیکشن 6ماہ یا ایک سال آگے جائے گا تو ایسا نہیں ہوگا، حکومت کو صورتحال کی سنگینی کا ادراک نہیں،حکومت کہتی 14مئی کو انتخابات نہیں ہونے دے گی، نگران حکومت کی مدت ختم ہوچکی ہے، جوگیلانی کے ساتھ ہوا وہ شہبازشریف کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق اعتزاز احسن نے کہا کہ ماضی میں عدالت نوازشریف ،گیلانی، پرویزاشرف کو طلب کرچکی ہے، عدالت شہبازشریف کو بھی طلب کرسکتی ہے، گیلانی کو تین چار منٹ کی سزا دی گئی ، عہدے سے ہٹایا گیا اور پانچ سال کیلئے نااہل کردیا گیا۔شہبازشریف کو بھی ہٹایا جاسکتا ہے۔میرا خیال ہے اب وہی ہوگا جو نوازشریف چاہے گا، الیکشن کی تاریخ آسانی سے طے نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ الیکشن چھ ماہ یا ایک سال آگے جائے گا تو ایسا نہیں ہوگا، حکومت کو صورتحال کی سنگینی کا ادراک نہیں،سپریم کورٹ نے 14مئی کو الیکشن کرانے کا حکم دیا، حکومت کہتی 14مئی کو انتخابات نہیں ہونے دے گی، پنجاب کی نگران حکومت کی مدت ختم ہوچکی ہے۔ مزید برآں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنس دائر ہوتا ہے تو پیمرا سے آرڈر آتا ہے کہ نمایا ں نشر کریں، سب کو پتا ہے کہ کہاں سے حکم آتا ہے، اب ایک حل کی طرف جانا چاہتے ہیں۔
اٹارنی جنرل سے پوچھا گیا کہ قانون کے مطابق الیکشن ملتوی ہوسکتے ہیں؟قانونی طور پر الیکشن کو آگے لے جانا ممکن نہیں، اٹارنی جنرل نے بتایا کہ بلاول اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی ہے، اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سیاسی رہنماء مذاکرات کیلئے متفق ہیں۔ سیاسی مذاکرات سپریم کورٹ کے حکم اور آئین کے فریم ورک کے اندر ہونے ہیں۔ ہم سے رابطہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہیں، سراج الحق عمران خان سے ملاقات کرکے ابھی منصورہ نہیں پہنچے کہ علی زیدی کو گرفتار کرلیا گیا، ہمارے سوشل میڈیا کے بچوں کا کچھ پتا نہیں کہاں ہیں، اس ماحول میں کیسے مذاکرات ہوں گے؟فواد چودھری نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ کی جانب سے نگران حکومت کیخلاف کل پٹیشن دائر کردیں گے، نگران حکومت 90روز سے آگے نہیں جاسکتے، بہترہے ایڈمنسٹریٹر بنا دیں، کوئی حکومت نہیں بنا سکتا، 22اپریل کو محسن نقوی کی مدت ختم ہوجائے گی، 23اپریل کو محسن نقوی کی حکومت ایک چیک بھی سائن نہیں کرسکتی۔
پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں نگران حکومتیں ختم ہوجائیں گی، سپریم کورٹ سمیت کوئی بھی غیرمنتخب حکومت نہیں بنا سکتا، پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے نہیں بیٹھے گی، حکومت اپنا فارمولا سپریم کورٹ جمع کروائے، سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی اس کے مطابق ہم الیکشن میں چلے جائیں گے۔