بینچ ڈی لسٹ معاملے کے پیچھے کیا کہانی ہے؟حامد میر کا تہلکہ خیز دعویٰ

سینئر صحافی ، کالم نگار اور اینکر پرسن حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنا بینچ ڈی لسٹ کر دیا ہے کیونکہ انکے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ شامل تھے.

ان دونوں ججوں کا بعض معاملات پر چیف جسٹس سے اختلاف کوئی راز نہیں اور کسی اہم سیاسی مقدمے میں چیف جسٹس کی مرضی کا نتیجہ سامنے آنا کافی مشکل تھا۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کےبینچ نمبر ایک میں مقدمات کی سماعت نہیں ہوئی۔بینچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیئے گئے،مقدمات ڈی لسٹ ہونے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

چیف جسٹس کے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ شامل تھے،بینچ کے سامنے آج 12 مقدمات سماعت کیلئے مقرر تھے۔

علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے بینچ نمبر2کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کردی گئی،جسٹس سردارطارق مسعود اورجسٹس شاہد وحید پرمشتمل بینچ کی کازلسٹ منسوخ کی گئی۔

بینچ نمبر2کیلئے جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس امین الدین خان پرمشتمل نیا بینچ تشکیل دیدیا گیا،سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے نئے بینچ نمبر2 کے مقدمات کی فہرست جاری کردی

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں