حکومت کا توہین پارلیمنٹ پر تین شخصیات کو استحقاق کمیٹی میں بلانے پر غور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات صرف پارلیمنٹ کی سطح پر ہوں گے، مذاکرات کا آغاز جے یوآئی ف کے فیصلے کے بعد ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس

اسلام آباد  پاکستان مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات صرف پارلیمنٹ کی سطح پر ہوں گے، اسی طرح توہین پارلیمنٹ پر تین شخصیات کو استحقاق کمیٹی میں بلانے پر غور کیا گیا۔ اے آروائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی سیاسی معاشی اور الیکشن کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات صرف پارلیمنٹ کی سطح پر ہوں گے، مذاکرات کا آغاز جے یوآئی ف کے فیصلے کے بعد ہوگا۔ اسی طرح وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں توہین پارلیمنٹ پر تین شخصیات کو استحقاق کمیٹی میں بلانے پر غور کیا گیا۔ اسی طرح وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

وفاقی کابینہ کا سوات کے علاقے کبل میں کاؤنٹر ٹیررازم  ڈیپارٹمنٹ پولیس  اسٹیشن  میں ہوئے واقعہ کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی گئی۔

وزیراعظم کی کبل سوات کے سی ٹی ڈی  اسٹیشن میں ہونے واقعہ کی تحقیقات میں وفاقی حکومت کا نمائندہ شامل کرنے کی ہدایت.پشاور پولیس لائن دھماکے میں شہید ہونے والوں کو جو پیکج دیا گیا اسی طرز پر شہداء پیکج کبل واقعہ میں شہید ہونے والوں کو  بھی دیا جائے : وزیراعظم کی ہدایت.پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 21 بلین روپے کی فراہمی کے حوالے سے وفاقی  وزارت خزانہ کی سمری کو پارلیمنٹ کو ریفر کرنے کی منظوری.وفاقی کابینہ نے جنوبی وزیرستان کے انگور اڈا کسٹم اسٹیشن کو افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے ایکسپورٹ لینڈ روٹ (EXPORT LAND ROUTE) ڈیکلئیر کرنے کی منظوری  دے دی.وفاقی کابینہ نے الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشاز کے حوالے سے فنانسنگ فسیلیٹی کی منظوری دے دی.الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشاز کے لیے 5 لاکھ  روپے تک کا قرضہ صفر فیصد مارک اَپ پر پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت دستیاب ہوگا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں