علی امین گنڈاپور کیخلاف سندھ میں مقدمہ درج کروانے والا شخص خود کئی مقدمات میں ملزم نکلا پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ درج کروانے والے شخص کے خلاف کئی شہروں میں مقدمات درج ہونے کا انکشاف، سینئر پی پی رہنما سے قریبی تعلق ہونے کا بھی انکشاف

شکارپور  علی امین گنڈاپور کیخلاف سندھ میں مقدمہ درج کروانے والا شخص خود کئی مقدمات میں ملزم نکلا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی امین گنڈاپور تاحال سندھ پولیس کی تحویل میں ہیں۔ اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کی جانب سے اہم انکشاف کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کیخلاف شکار پور میں مقدمہ درج کروانے والا شخص خود بھی کئی مقدمات میں نامزد ملزم ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ درج کروانے والے شخص کے خلاف کئی شہروں میں مقدمات درج ہیں، جبکہ اس شخص کا سینئر پی پی رہنما سے قریبی تعلق بھی ہے۔ دوسری جانب مبینہ متنازع ٹوئٹ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھرپارکر میں درج کروائی جانے والی ایف آئی آر کے مطابق علی امین گنڈاپور نے بذریعہ ٹوئٹ عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی، علی امین گنڈاپور نے ٹوئٹ میں معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ شہری پردیپ کمار کی مدعیت میں چار دن قبل درج کیا گیا تھا۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جو مخالفین ہیں، جنہوں نے زیادتی کی انہیں معاف کرتا ہوں۔ بدھ کے روز شکارپور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اداروں میں آڈیو لیکس کون کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کس سافٹ ویئر پر یہ کام ہو رہا ہے؟ یہ کام غیرقانونی ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا صاحب کو بولیں عوام میں آئیں اور ان کے مسائل حل کریں۔ جبکہ واضح رہے کہ بدھ کے روز سول کورٹ خانپور کے جج نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد علی امین گنڈا پور کے خلاف درج مقدمہ خارج کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما کو 6 روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔سول کورٹ کے جج نے علی امین گنڈا پور کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں