پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے نیا آئی ایم ایف پروگرام لینا پڑے گا، اکانومسٹ

لندن پاکستان کے لیے سیاسی عدم استحکام، سیکیورٹی اور معاشی کمزوریوں کو بڑے مسائل قرار دیتے ہوئے ممتاز جریدے اکانومسٹ نے واضح طور پر کہا ہے کہ ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے نیا آئی ایم ایف پروگرام لینا پڑے گا۔

اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے پاکستان کے متعلق جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا اپنی مدت پوری کرنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مہنگائی اور ٹیکسوں کا بوجھ بڑھنے سے موجودہ حکومت مقبولیت کھو چکی ہے۔

رپورٹ میں پیشن گوئی کی گئی ہے کہ ڈالر 2023 میں 291 روپے اور سال 2025 میں 302 تک جا سکتا ہے جب کہ 2024 سے 2027 کے درمیان روپیہ کمزور رہے گا، شرح سود کے مزید 2 فیصد بڑھ کر 23 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔

جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو چار سال میں 77.5 ارب ڈالر بیرونی قرضہ واپس کرنا ہے، معاشی شرح نمو اس سال 1.5 فیصد جب کہ اگلے سال منفی 0.2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ کے تحت رواں سال مہنگائی 30.3 فیصد، اگلے سال مہنگائی 20.8 فیصد پر آجائے گی جب کہ رواں سال بے روزگاری 9.6 فیصد اور اگلے سال بڑھ کر 9.9 فیصد ہو جائے گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں