پی ٹی آئی کو سمجھانے کی آخری کوشش کر رہے ہیں، خواجہ آصف مذاکرات کی جو یہ پنچائت بٹھائی گئی ہے پتا نہیں جائز طریقے سے بٹھائی گئی ہے یا ناجائز طریقے سے، وزیر دفاع

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو سمجھانے کی آخری کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی جو یہ پنچائت بٹھائی گئی ہے پتا نہیں جائز طریقے سے بٹھائی گئی ہے یا ناجائز طریقے سے۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے کیا نتیجہ نکلے گا، صرف اتمام حجت کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی جو یہ پنچائت بٹھائی گئی ہے پتا نہیں جائز طریقے سے بٹھائی گئی ہے یا ناجائز طریقے سے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تین شہروں میں جلسے کرنے کا بیان دیا ہے، وہ جلدی سے جلسے شروع کریں تاکہ مذاکراتی عمل سے جان چھوٹے۔ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیرآباد کا لانگ مارچ کسی کے کہنے پر کیا تھا اور اب ان کو نئے سہولت کار ملے ہوئے ہیں، ثاقب نثار ہی نہیں تحریک انصاف کی لیڈر شپ بھی بے نقاب ہوگئی، مافیا تو یہ ہے جو ٹکٹ کے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے پکڑ رہا ہے، جون کے اوائل میں بجٹ آرہا ہے جس میں عوام کوریلیف دیں گے، آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں اب دیکھنا ہے آئی ایم ایف اپنی کمٹمنٹ پوری کرتا ہے یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کون سا لانگ مارچ آج تک کامیاب ہوا، انہوں نے ایک لانگ مارچ کسی کے کہنے پر کیا جو وزیرآباد آ کر ٹھس ہو گیا، اب ان کو نئے سہولت کار ملے ہوئے ہیں، عمران خان شوق سے احتجاج کریں ہمارے سر سے اتریں، جو دل کرتا ہے کر گزریں۔ وزیردفاع نے کہا کہ عمران خان کو اب نئے سہولت کار ملے ہوئے ہیں، خود ٹکٹوں کی لوٹ سیل لگائی ہوئی ہے، ثاقب نثار کا بیٹا ایک کروڑ 20 لاکھ میں ٹکٹ بیچ رہا تھا، مافیا تو یہ ہے جو ٹکٹ کے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے پکڑ رہا ہے، ثاقب نثار نے ٹی وی پر تسلیم کیا یہ ان کے بیٹے کی آڈیو ہے، وہ نوازشریف کی دشمنی میں بہت دور نکل گئے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں