کراچی ائیرپورٹ پر ٹپ مانگنے کا واقعہ‘ غیرملکی وی لاگر کی ویڈیو وائرل انتظامیہ نے نوٹس لے لیا، پرائیویٹ کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ ترجمان سول ایوی ایشن

 کراچی ائیرپورٹ پر ٹپ مانگنے کا واقعہ پیش آنے کے حوالے سے غیرملکی وی لاگر کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیرپورٹ پر غیرملکی مسافروں سے ٹپ مانگنے کی روایت ملک کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے، اسی سلسلے میں کراچی ائیرپورٹ پرعملے کی جانب سے مسافروں سے سہولیات کے استعمال پر ٹپ مانگنے کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آیا ہے اس ضمن میں ایک غیر ملکی وی لاگر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، غیر ملکی مسافر کراچی سے دبئی جارہا تھا کہ اس دوران عملے نے اس سے ٹپ مانگی۔

معلوم ہوا ہے کہ جناح انٹرنیشنل سی آئی پی لاؤنج میں غیرملکی مسافر سے ٹپ مانگے جانے کے معاملے کا ادارے کی اعلی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا ہے، اس حوالے سے ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق متعلقہ پرائیویٹ کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے، ملکی ائرپورٹس پر مختلف قسم کے کسنشنز آئوٹ سورسڈ ہیں، ان کنسشنز پر کام کرنے والے سول ایویشن کے ملازمین نہیں ہے، ائرپورٹس پر کہیں بھی ٹپ مانگنے کی اجازت نہیں اور ادارہ ٹپ کلچر کی سختی سے حوصلہ شکنی کرتا ہے۔
Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں