حکومت اورپی ٹی آئی کی باہمی رضامندی کے بعد مذاکرات کاوقت تبدیل

حکومت اورپی ٹی آئی کی باہمی رضامندی کے بعد مذاکرات کاوقت تبدیل کردیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے مطابق مذاکرات کل صبح11بجے کے بجائے رات 9 بجے ہونگے۔ مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی مصروفیات کے باعث وقت تبدیل کیا گیا،مذاکرات سینیٹ سیکریٹریٹ میں ہونگے

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کا گروپ مذاکرات نہیں چاہتا ، شہباز شریف کیلئے ن لیگ میں اپنی رائے منوانا چیلنج ہے ۔

ہم نیوز کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 70فیصد مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں ، ہم بجٹ سے پہلے اور حکومت بجٹ کے بعد الیکشن چاہتی ہے ۔صوبوں کے الیکشن آگے کے جانے کیلئے آئینی ترمیم کرنا پڑے گی

کچھ رعایت ہم نے دے دی اب کچھ رعایتیں حکومت نے دینی ہیں ، ہماری پوری کوشش ہے کہ معاملہ حل کی طرف جائے ، اگر مذاکرات نہ ہوئے تو سڑکوں پر آنا پڑے گا۔

ایک وقت پر الیکشن کرانے پرا تفاق ہو چکا ہے ،مسئلہ ڈیٹ کا ہے ، تین چار مہینوں میں ہماری مقبولیت پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا ، پرویز الہٰی کے معاملے پر پریشر تھا کہ مذاکرات سے پیچھے ہٹ جائیں ۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں